مکمل مرثیہ جب قطع کی مسافتِ شب آفتاب نے از میر انیس
جب قطع کی مسافتِ شب آفتاب نے از میر مکمل مرثیہ انیس جب قطع کی مسافتِ شب آفتاب نے جلوہ کیاسحر کے رخِ بے حجاب نے دیکھا سوئے فلک شہ گردوں رکاب نے مڑ کر صدا رفیقوں کو دی اس جناب نے آخر ہے رات حمد و ثنائے خدا کرو اٹھو فریضۂ سحریٰ کو ادا