شکوہ بند نمبر 11

 شکوہ بند نمبر 11

آگیا عین لڑائی میں اگر وقتِ نماز

قبلہ رُو ہو کے زمیں بوس ہوئی قومِ حجاز

ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز

نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز

بندہ و صاحب و مُحتاج و غنی ایک ہوئے!

تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے

Leave a Reply