شکوہ بند نمبر 20
دردِ لیلٰی بھی وُہی ، قیس کا پہلو بھی وُہی
نجد کے دشت و جبل میں رمِ آہو بھی وُہی
عِشق کا دِل بھی وُہی ، حُسن کا جادُو بھی وُہی
اُمتِ احمدِ مرسل بھی وُہی ، تُو بھی وُہی
پھر یہ آزُردگئ غیرِ سبب کیا معنی؟
اپنے شیداؤں پہ یہ چشمِ غضب کیا معنی؟