اشعارشکوہ بند نمبر 2 December 1, 2025 by شکوہ بند نمبر 2 ہے بجا شیوہ تسلیم میں مشہور ہیں ہم قصہء درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم سازِ خاموش ہیں ، فریاد سے معمور ہیں ہم نالہ آتا ہے اگر لب پہ تو معذور ہیں ہم اے خدا ! شکوہ ء اربابِ وفا بھی سن لے خُوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے