اب تو کچھ اور ہی اعجاز دکھایا جائے
اب تو کچھ اور ہی اعجاز دکھایا جائے اب تو کچھ اور ہی اعجاز، دکھایا جائے شام کے بعد بھی سورج نہ بجھایا جائے نئے انسان سے تعارف جو ہوا تو بولا میں ہوں سقراط، مجھے زہر پلایا جائے موت سے کس کو مفر ہے مگر ،انسانوں کو پہلے جینے کا ،سلیقہ تو سکھایا جائے