صرف و نحو سے کیا مراد ہے ؟
ہر زبان کو سمجھنے اور سیکھنے کے لیے کچھ اصول اور قوانین ہوتے ہیں ۔ اسی طرح اردو زبان کے بھی کچھ اصول اور قوانین ہیں جنہیں گرائمر یا قواعد کہتے ہیں۔ ان قواعد کی تفہیم سے ہم اردو زبان کو ٹھیک ٹھیک بول اور سمجھ سکتے ہیں ۔
قواعد کے دو حصے ہیں:
1۔ حصہ صرف
2۔ حصہ نحو
1۔ صرف : صرف قواعد کا وہ حصہ ہے جس میں الفاظ سے بحث کی جاتی ہے یعنی یہ لفظ واحد ہے یا جمع ، مذکر ہے یا مونث ، اسم ہے یا فعل اور یا حرف ہے۔ قواعد کے اس حصے میں صرف کلمات الفاظ ہی موضوع بحث ہوتے ہیں۔
2۔ نحو : قواعد یا گرامر کا وہ حصہ ہے جس میں مرکب جملوں اور عبارت سے بحث کی جاتی ہے۔
حرف : تمام حروف تہجی( ” الف ” سے لے کر ” ہے” تک حروف کہلاتے ہیں۔ جیسے ا ، ب، پ ،ت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ی یے وغیرہ ۔