تعریف ، مثال اور مطابقت کے چند ایک اصول
مطابقت: مطابقت کے معنی مطابق ،موافق، مشابہت، برابری اور مناسبت کے ہیں۔
( بحوالہ فیروز الغات صفحہ نمبر1319 جدید اردو لغت صفحہ نمبر 669 )
قواعد زبان کی رو سے فعل کی اپنے فاعل اور مفعول کے ساتھ ، صفت کی اپنے موصوف کے ساتھ ، علامت اضافت کی اپنے مضاف کے ساتھ نسبت کے بدلتے ہوئے اصولوں کو مطابقت کہتے ہیں ۔
مطابقت کے قواعد و ضوابط:
قاعدہ نمبر 1: فعل کی فاعل کے ساتھ مطابقت: اگر فائل مذکر ہو تو فعل بھی مذکر آئے گا۔
مثال نمبر 1۔ شعیب آیا ۔
وضاحت: شعیب مذکر فائل اور آیا مذکر فعل۔
مثال نمبر 2 ۔ احمد کامیاب ہو گیا۔
وضاحت: احمد مذکر فاعل اور ہو گیا مذکر فعل۔
مثال نمبر 3 ۔ عمیر گھر جائے گا۔
وضاحت: عمیر مذکر فاعل اور جائے گا مذکر فعل۔
مثال نمبر 4۔ کسان کھیت میں کام کر رہا ہے ۔
وضاحت: کسان مذکر فاعل اور کر رہا مذکر فعل ۔
قاعدہ نمبر 2: اگر فاعل مونث ہو تو فعل بھی مونث آئے گا :
مثال نمبر 1۔ زاہدہ آئی ۔
وضاحت: زاہدہ مونث فاعل آئی مذکر فعل۔
مثال نمبر 2۔ عمارہ کھیل رہی تھی۔
وضاحت: عمارہ مونث فاعل اور کھیل رہی مونث فعل۔ مثال نمبر 3۔ بشری سکول جائے گی۔
وضاحت : بشری مونث فاعل اور جائے گی مونث فعل۔
قاعدہ نمبر 3 : اگر فاعل واحد ہو تو فعل بھی واحد آئے گا:
مثلاً بچہ آیا ۔
وضاحت: بچہ واحد فاعل آیا واحد فعل۔
قاعدہ نمبر 4: اگر فاعل جمع ہو تو فعل بھی جمع آئے گا۔
مثال نمبر 1 ۔ بچے آئے ۔
وضاحت: بچے جمع فاعل آئے جمع فعل۔
مثال نمبر 2 ۔ لڑکیاں آئیں ۔
وضاحت: لڑکیاں جمع فاعل آئیں جمع فعل ۔
مثال نمبر 3۔ لڑکے کھیل رہے ہیں ۔
وضاحت : لڑکے جمع فاعل کھیل رہے ہیں جمع فعل۔
مثال نمبر 4۔ بچے کھانا کھا رہے ہیں ۔
وضاحت: بچے جمع فاعل اور کھا رہے جمع فعل۔
قاعدہ نمبر 5۔ جملے میں ہم جنس فاعل ایک سے زیادہ آئیں تو فعل واحد اور فاعل کی جنس کے مطابق آئے گا ۔ مثال نمبر 1 ۔ ایسی باتوں سے کم ہمتی اور بزدلی پیدا ہوتی ہے۔
وضاحت: کم ہمتی بزدلی مونث ہم جنس فائل پیدا ہوتی واحد فعل۔
مثال نمبر 2۔ زیادہ بولنے سے رعب اور وقار جاتا رہتا ہے۔ وضاحت: رعب وقار مذکر ہم جنس فاعل جاتا رہتا واحد فعل۔
قاعدہ نمبر 6 ۔فاعل دو ہوں ایک مذکر اور دوسرا مونث تو فاعل جمع آئے گا:
مثلاً علم اور نیک چلنی انسان کا وقار بڑھا دیتے ہیں۔ وضاحت : علم مذکر فاعل نیک چلنی مونث فاعل بڑھا دیتے جمع فعل۔
قاعدہ نمبر 7۔ مختلف جنس کے دو یا دو سے زیادہ فاعل جملے میں آئیں تو فعل آخری فاعل کی جنس کے مطابق آئے گا ۔
مثال نمبر 1 ۔ آدمی کے دو کان ، دو آنکھیں اور ایک منہ ہوتا ہے ۔
وضاحت : کان ، آنکھیں منہ فاعل ہوتا فعل واحد مذکر۔ مثال نمبر 2 ۔ آدمی کے دو کان ، ایک منہ اور دو آنکھیں ہوتی ہیں۔
وضاحت : کان منہ آنکھیں فاعل ہوتی ہیں جمع مونث۔